جنوبی وزیرستان لوئر ،وانا بازار میں دھماکہ،دو پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر ،وانا بازار میں دھماکہ،دو پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد شہید،متعدد زخمی

نورعلی وزیر
جنوبی وزیرستان کے مرکزی تجارتی مرکز وانا بازار میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سمیت 3افراد شہید جبکہ 25سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پولیس کے 4 سب انسپکٹرز بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ہسپتال میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کر دی گئی ہے اور تمام طبی عملے کو فوری ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Scroll to Top