ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران کبھی غیر مشروط طور پر ہتھیار نہیں ڈالے گا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین، عوام اور عزت کا دفاع کرے گا اور اس کی خودمختاری کسی کے ہاتھ فروخت نہیں کی جا سکتی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے تھے، جس کے بعد ایران نے مزاحمت جاری رکھی اور 12 دن بعد اسرائیل کو خود غیر مشروط جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر شدید حملے کیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کبھی امریکا کا عظیم اتحادی تھا لیکن اب امریکا کو مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے لیے برطانیہ کی ضرورت نہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ روس ایران کی مدد کر رہا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مناسب وقت پر اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو کو دوبارہ بھرنا شروع کر دیا جائے گا۔





