موبائل صارفین کے لیے خوشخبری: نیا اسمارٹ فون مارکیٹ میں آ گیا

بیجنگ: چین کی ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی کا ایک انوکھا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منفرد اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے، جو نہ صرف ایک موبائل فون کی تمام خصوصیات رکھتا ہے بلکہ ہنگامی حالات میں ایک لائٹر کا کام بھی کرتا ہے۔

اس اسمارٹ فون کا نام WP63ہے، اور یہ اپنے منفرد فیچر الیکٹرک لائٹرکے ساتھ صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

یہ لائٹر خاص طور پر کیمپنگ یا کسی ایمرجنسی صورتحال میں کام آتا ہے، جب ماچس یا روایتی لائٹر دستیاب نہ ہو۔ اس فون میں ایک خصوصی الیکٹرک کوائل نصب کیا گیا ہے، جو لائٹر کی طرح گرم ہو کر آگ جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

WP63 میں نصب کوائل حفاظتی کور کے نیچے چھپا ہوتا ہے اور ضرورت پڑنے پر صارفین ایک مخصوص ایپ کے ذریعے اسے فعال کر کے آگ جلا سکتے ہیں۔

یہ فیچر خاص طور پر ایسے حالات میں مفید ثابت ہوتا ہے جب ماچس یا روایتی لائٹر نہیں ملتے اور فوری طور پر آگ جلانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

اس اسمارٹ فون میں 20,000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے، جو کئی دنوں تک بغیر چارجنگ کے استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

فون میں ایک طاقتور لاؤڈ اسپیکر بھی موجود ہے، جو ایمرجنسی حالات میں آواز کی بلندی کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

WP63 میں ایک بلٹ اِن یو ایس بی سی کیبل بھی دی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین دیگر ڈیوائسز کو چارج کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر اس فون کو ایک پاور بینک میں تبدیل کر دیتا ہے، جو سفر یا ایمرجنسی میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے متعلق پاکستانی سفیر کا بڑا اعلان

اس فون کی موٹائی 27 ملی میٹر ہے، جو اسے عام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں زیادہ موٹا بناتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس کی مضبوط باڈی اسے رگڈ فون کی حیثیت دیتی ہے، جو سخت حالات میں بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

کمپنی نے اس منفرد اسمارٹ فون کی قیمت تقریباً 500 ڈالر مقرر کی ہے۔ الیکٹرک لائٹر جیسے فیچر کے باعث یہ فون دیگر موبائل فونز سے خاص طور پر ممتاز ہوتا ہے، اور اس کی مارکیٹ میں ایک خاص جگہ بننے کی توقع ہے۔

یہ نیا فون نہ صرف اپنے منفرد فیچرز کے باعث صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہا ہے، بلکہ ان کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں شامل کیے گئے فیچرز انہیں ایک مکمل پیکیج فراہم کرتے ہیں۔

Scroll to Top