مستحق افراد کے لیے بڑی خوشخبری: 12,500 روپے کی امداد کا ایس ایم ایس آنا شروع

پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 12,500 روپے کی امداد دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

صوبے کے 1 لاکھ 19 ہزار مستحق افراد کو آج 8558 سے ایس ایم ایس موصول ہوئے ہیں، جس کے ذریعے انہیں رقم وصول کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

ایس ایم ایس کی ترسیل میں شامل اضلاع میں ایبٹ آباد، نوشہرہ، بنوں، پشاور، خیبر، مردان، اور لوئر دیر شامل ہیں۔ تاہم ضلع مہمند کے مستحق افراد کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ ان کے ایس ایم ایس کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

پی ٹی آئی ایم پی اے ذرائع کے مطابق مستحق افراد کو 12,500 روپے کی رقم موصول کرنے کی اطلاع ملنا شروع ہوگئی ہے۔

مستحق افراد کو ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد وہ اپنی قریبی ایزی پیسہ شاپ سے اپنی رقم نکال سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد نے رمضان پیکج کے لیے درخواست دی تھی، انہیں اب بھاری بھاری ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل صارفین کے لیے خوشخبری: نیا اسمارٹ فون مارکیٹ میں آ گیا

خیبرپختونخوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن اور وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر، صوبے میں اس سال 10 لاکھ 63 ہزار کم آمدنی والے افراد کو رمضان پیکج فراہم کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ کے 47 ویں اجلاس میں رمضان پیکج کی منظوری کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ اس سال خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ہر خاندان کو اوسطاً 12,500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے 2024 کے رمضان میں پہلی بار 10,000 روپے فی خاندان پیکج دینے کی روایت قائم کی تھی، جسے پنجاب اور دیگر صوبوں نے 2025 میں اپنایا اور امدادی رقوم فراہم کیں۔

Scroll to Top