آپریشن غضب للحق! پکتیکا میں طالبان کے اہم ایمیونیشن ڈپوز تباہ، کامیاب کارروائی جاری

آپریشن غضب للحق! پکتیکا میں طالبان کے اہم ایمیونیشن ڈپوز تباہ، کامیاب کارروائی جاری

پاک فوج کے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے پکتیکا میں واقع شاہین بیس کے اہم ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد عناصر کی پسپائی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بارڈر کے ساتھ واقع افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے اور فوجی تنصیبات بھی نشانہ بنائی جا رہی ہیں۔ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث دشمن بھاگنے پر مجبور ہو گیا اور کئی اہم ٹھکانے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیے گئے۔

شوال اور جنوبی وزیرستان سے ملحقہ طالبان پوسٹیں بھی پاک فوج کی کارروائی کا نشانہ بنیں اور انہیں مکمل نقصان پہنچایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔

پاک فوج کی مؤثر زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں نہ صرف دشمن پسپائی پر مجبور ہوا بلکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بھی مستحکم ہوئی۔ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور افواجِ پاکستان اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے تک کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ آپریشن علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے اور سرحدی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top