کنڑ : طالبان کی پروپیگنڈا ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران اچانک دھماکہ، موقع پر موجود افراد بھاگنے پر مجبور ہوگئے

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں طالبان کی جانب سے ایک پروپیگنڈا ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالبان کے مسلح ارکان ایک تشہیری (پروپیگنڈا) ویڈیو ریکارڈ کرنے میں مصروف تھے۔

شوٹنگ کے دوران اچانک ہونے والے دھماکے نے منظر بدل دیا، جس کے بعد ریکارڈنگ کا عمل فوری طور پر رک گیا اور وہاں موجود لوگ بدحواسی کے عالم میں جائے وقوعہ سے دور بھاگ نکلے۔

دھماکے کی نوعیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Scroll to Top