انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک بار پھر بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے لیے بولنگ کے شعبے میں اچھی خبر یہ ہے کہ اسپنر ابرار احمد اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں، جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز بھی 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے تاہم پاکستان کے لیے بیٹرز کی فہرست میں بری خبر سامنے آئی ہے۔
قومی ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں ان کی جگہ بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن دو درجے بہتری کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔





