اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو بھیج دیے گئے۔اڈیالہ جیل میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کا دن ہے، جہاں پارٹی رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں نے ملاقات کے لیے اپنی فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی ہے۔
پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے کل چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کی ہے، جس میں مبین عارف، حسن بٹر، اور عاقل خان کے نام شامل ہیں۔
مزید براں، عمیر تنویر بٹ، سردار منصور عباسی اور سعد علی بھی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے حاضری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے موجودہ سیاسی امور اور آئندہ حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔





