پاکستانی حملوں کا خوف ،افغان طالبان نے اپنے ہیلی کاپٹر چھپا دیے

افغان طالبان نے پاکستانی فضائی حملوں کے خدشے کے پیش نظر غور صوبے میںاپنے تین ہیلی کاپٹر خفیہ مقامات پر منتقل کر دیے ہیں۔

افغان خبررساں ادارے آماج نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ان ہیلی کاپٹروں کو محفوظ جگہوں پر رکھا گیا تاکہ ممکنہ فضائی کارروائی سے بچایا جا سکے البتہ ایک ہیلی کاپٹر ابھی بھی غور ایئرپورٹ پر نظر آ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی یہ کارروائی اس خدشے کے پیش نظر کی گئی ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں شدت پسند گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔

طالبان قیادت نے اس خطرے کے پیش نظر اپنے فضائی اثاثوں کو کھلے اور عام ائیر بیسز پر نہ رکھنے کا فیصلہ کیا اور انہیں پہاڑی علاقوں یا دیگر خفیہ تنصیبات میں منتقل کر دیا۔

Scroll to Top