قندھار میں پاک فضائیہ کی بڑی کارروائی(دہشت گردی کی پلاننگ کامرکز) 313 بدری بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر تباہ

پاک فضائیہ نے افغانستان کے شہر قندھار میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ 13 میں واقع اس مخصوص ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے جو طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کی براہِ راست ہدایات پر اسپیشل فورسز یونٹ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

اس حملے میں 313 بدری انٹیلی جنس بریگیڈ اور اسپیشل گارڈز کے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

یہ مقام پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور مختلف آپریشنز کا مرکزی محور سمجھا جاتا تھا جہاں سے 313 بدری کور اور اسپیشل گارڈز کے دستے اپنی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔

زرائع کے مطابق اس حساس مقام کو نشانہ بنا کر اس نیٹ ورک کو مفلوج کر دیا گیا ہے جو سرحد پار حملوں اور ڈرون کارروائیوں میں ملوث پایا گیا تھا۔

Scroll to Top