شمالی وزیرستان میں آج صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا

شمالی وزیرستان میں آج صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا

شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے پیش نظر 15 مارچ کو عوامی سرگرمیوں پر پابندی اور خصوصی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اتوار 15 مارچ 2026 کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک سکیورٹی فورسز ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کریں گی۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران اپنی تمام تر روزمرہ سرگرمیاں معطل رکھیں اور گھروں تک محدود رہیں۔

اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ رات 12 بجے سے صبح 4 بجے تک پہلے سے نافذ پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Scroll to Top