نئی آٹو پالیسی: گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت نے نئی آٹو پالیسی (2026ء تا 2031ء) کا حتمی ڈرافٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا ہے جس میں ہائبرڈ اور جدید گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں 20 فیصد تک مرحلہ وار کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پالیسی ڈرافٹ کے مطابق 1800 سی سی سے زائد، 1501 سے 1800 سی سی، اور 1000 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر عائد کسٹم ڈیوٹی کو آئندہ 5 سالوں کے دوران 50 فیصد سے گھٹا کر 30 فیصد پر لانے کی سفارش کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، ہائبرڈ کمرشل گاڑیوں پر ڈیوٹی 60 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد جبکہ ہائبرڈ بسوں اور ہائبرڈ ٹرکس پر ڈیوٹی 30 فیصد سے گھٹا کر 15 فیصد کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام ،ایف بی آر نے ڈی این ایف بی پیز کی نگرانی کا نظام تبدیل کر دیا

نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینک قرض کی حد 30 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے اور واپسی کی مدت 3 سے 5 سال کرنے کے ساتھ ساتھ آٹو پارٹس کی برآمدات کو فروغ دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین سے گرفتار ممتازے کی ہلاکت،پشاور ہائیکورٹ کا بڑا  حکم

حکومت کے مطابق اس پالیسی کا بنیادی مقصد ملک میں گاڑیوں کی صنعت، مقامی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top