اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔
وزارت نے واضح کیا کہ افغان طالبان حکومت نے ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار بے گناہ شہری شہید اور ایک پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
◼️ The claim by so called Deputy Spokesperson of Afghan Taliban regime is yet again a poor attempt to cover up their own heinous targeting of civilian population along Pak-Afghan Border and to befool its own citizens… pic.twitter.com/Ae8nWXZcSY
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 15, 2026
وزارت اطلاعات کے مطابق مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تمام جماعتیں افغان طالبان کے خلاف متحد، قبضہ کی گئی سرحدی پوسٹیں واپس نہیں جائیں گی، سینیٹر افنان اللہ
واضح رہے کہ باجوڑ میں سرحد پار سے افغان طالبان کے حملے کے نتیجے میں چار شہری شہید ہو گئے تھے، جس نے علاقے میں شدید تشویش پیدا کی۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں افغان طالبان کا بے گناہ شہریوں پر حملہ، 4 بھائی شہید، ایک بچہ زخمی ہوا، وزیر اطلاعات
وزارت اطلاعات نے اس واقعے کو افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کے خلاف جان بوجھ کر کی گئی کارروائی قرار دیا ہے۔
وزارت نے زور دیا کہ پاکستانی مسلح افواج کی کارروائیاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود رہتی ہیں اور ملکی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔





