پاکستان کا "آپریشن غضب للحق" کو عید الفطر کی مناسبت سے عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

پاکستان کا “آپریشن غضب للحق” کو عید الفطر کی مناسبت سے عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے دہشت گردوں کے خلاف جاری “آپریشن غضب للحق” میں عید الفطر کی مناسبت سے عارضی وقفے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آپریشن میں یہ تعطل 18 اور 19 مارچ 2026 کی درمیانی شب سے شروع ہو کر 23 اور 24 مارچ 2026 کی درمیانی شب تک نافذ العمل رہے گا۔

وزیر اطلاعات نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان نے یہ قدم اسلامی اقدار اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت اٹھایا ہےتاہم دہشت گردوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس دوران سرحد پار سے کوئی حملہ، ڈرون کارروائی یا پاکستان کے اندر دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ پیش آیا تو “آپریشن غضب للحق” کو فوری طور پر مزید شدت اور پوری قوت کے ساتھ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

Scroll to Top