شام کے صدر کی سعودی ولی سے اہم ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

شام کے صدر کی سعودی ولی سے اہم ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

احمد الشرع اور محمد بن سلمان نے خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 شام کے صدر احمد الشرع سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے، ان کا سعودی عرب کا یہ دورہ سرکاری نوعیت کا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ صدر احمد الشرع کا ریاض پہنچنا ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک روز قبل ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ دفاعی اقدامات فعال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

 ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی شدید ہوچکی ہے اور اس کے اثرات کئی ممالک تک پھیل رہے ہیں۔

Scroll to Top