عید الفطر کا چاند نظر آنےسے متعلق سپارکو کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

عید الفطر کا چاند نظر آنےسے متعلق سپارکو کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

ملک بھر میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین کریں گےجس میں موصول ہونے والی شہادتوں کے جائزے کے بعد عید الفطر کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب سپارکو اور محکمہ موسمیات دونوں نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اور قوی امکان ہے کہ رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عید الفطر ہفتہ 21 مارچ 2026ء کو ہوگی۔

سپارکو کے ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس غلام مصطفیٰ لغاری کے مطابق نئے چاند کی پیدائش آج 19 مارچ کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہو چکی ہےلیکن غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔

فلکیاتی اصولوں کے مطابق انسانی آنکھ سے چاند دیکھنے کے لیے اس کی عمر اور غروبِ آفتاب و مہتاب کے درمیان درکار وقفہ کافی کم ہے۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں یہ وقفہ صرف 28 منٹ متوقع ہے، جبکہ رویت کے لیے کم از کم 40 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد سامنے آئے گا جس کا ملک بھر کے عوام شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

Scroll to Top