خیبرپختونخواحکومت کا عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور ہائیکورٹ نے عیدالفطر 1447ھ کے موقع پر عام تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کے سلسلے میں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ تین روزہ عام تعطیل ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی چھٹیاں شامل ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 5 دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے بھی عید کے موقع پر عدالتی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف جسٹس کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 19 مارچ سے 21 مارچ تک پشاور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت اور ذیلی عدالتیں بند رہیں گی اور اس دوران کسی قسم کی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی۔

Scroll to Top