سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

Pakistan SCO Summit 2026

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں نمایاں طور پر گر گئیں۔

کراچی میں ایک تولہ سونا 8,100 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہو گیا۔

کراچی صرافہ مارکیٹ کے مطابق دس گرام سونا 6,945 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 171 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 81 ڈالر کی کمی سے یہ 4,686 ڈالر پر آگئی۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، ایک تولہ چاندی 50 روپے کم ہو کر 7,684 روپے کی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانیے

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ پر فوری اثر ڈال رہا ہے اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top