عوامی وزیراعلیٰ کا سادہ انداز! بغیر پروٹوکول باغِ ناران پہنچ کر عوام میں گھل مل گئے

عوامی وزیراعلیٰ کا سادہ انداز! بغیر پروٹوکول باغِ ناران پہنچ کر عوام میں گھل مل گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخو امحمد سہیل خان آفریدی عیدالفطر کے موقع پر اپنے آبائی ضلع خیبر میں نماز عید کی ادائیگی اور عزیز و اقارب سمیت حلقے کے عوام سے عید ملنے کے بعد پشاور پہنچ گئے۔

پشاور آمد کے بعد وزیراعلیٰ نے سادگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی پروٹوکول کے باغِ ناران کا دورہ کیا، جہاں وہ عام شہریوں میں گھل مل گئے۔ ان کی اس عوامی انداز نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، جبکہ نوجوانوں نے ان کے ساتھ ملاقات کو یادگار لمحہ قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے بھی عوام کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں اور نوجوانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر شہریوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں، جبکہ ان کی سادگی اور عوامی طرزِ عمل کو خوب سراہا گیا۔

Scroll to Top