اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل میں 250 روپے کے اضافے کو کیسے روکا گیا؟عطاء اللّٰہ تارڑ نے وضاحت کر دی

اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل میں 250 روپے کے اضافے کو کیسے روکا گیا؟عطاء اللّٰہ تارڑ نے وضاحت کر دی

وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل میں 250 روپے کے اضافے کو روک دیا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، اور اس لیے عوام اور حکومت کو مل کر توانائی کی بچت کے حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔

لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیر توانائی علی پرویز ملک نے بتایا کہ عالمی منڈی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے اور ہر حال میں عوام پر اضافے کے اثرات کم سے کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے میں موجود کشیدگی کے باوجود وزیراعظم نے اپنی ٹیم کو یکجا کیا اور کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے عید کی خوشیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا۔ ان کے مطابق وزیراعظم کی ٹیم کی مراعات میں بھی کٹوتیاں کی گئیں تاکہ قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔

وزیر علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ حکومت اور عوام دونوں کو توانائی کی بچت میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، عوام کو بھی مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے مضبوط نظام قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت کمزور طبقے کا مضبوط سہارا بننا چاہتی ہے، اور سب کو مل کر ملک کو موجودہ توانائی بحران سے نکالنا ہوگا۔

Scroll to Top