کل تاریخی کمی، آج بڑا سرپرائز! سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

کل تاریخی کمی، آج بڑا سرپرائز! سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہونے والی تاریخی کمی کے بعد آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 163 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 413 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 16 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 975 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 570 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 454 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے، اور اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔ سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے موجودہ صورتحال غیر یقینی کا باعث بن گئی ہے۔

Scroll to Top