مہوش قماس خان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے،ان پر سینٹرل کنٹریکٹ اور میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
پی سی بی نے ڈسپلنری فریم ورک کے تحت نسیم شاہ کو یہ نوٹس بھیجا ہے جس میں انہیں مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کا جواب موصول ہونے کے بعد اس معاملے پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قذافی اسٹیڈیم آمد پر نسیم شاہ کے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ سے ایک متنازع پوسٹ کی گئی تھی۔
اس پوسٹ میں سوال اٹھایا گیا تھا کہ “ان کے ساتھ ملکہ کی طرح کا برتاؤ کیوں کیا جا رہا ہے؟”





