پاکستان میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر چار فریقی مشاورتی اجلاس اختتام پذیر

 پاکستان نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے چار فریقی مشاورتی اجلاس کی میزبانی کی جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اجلاس نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر بلایا گیا تھا جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے شرکت کی۔ پاکستانی قیادت نے اجلاس کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے تنازعات کے پرامن حل، کشیدگی میں کمی، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

چاروں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

Scroll to Top