جب تک گوہر اور علی امین آگے نہیں آئیں، پارٹی آگے نہیں جائے گی، شیر افضل مروت

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پارٹی کے اندر صرف ان کی بہنوں کی رسائی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہیں آ سکے۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پارٹی کی موجودہ قیادت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ قیادت نہ خود کام کرتی ہے اور نہ ہی دوسروں کو کام کرنے دیتی ہے۔

انہوں نے خاص طور پر علی امین گنڈاپورکے معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ علی امین کو پارٹی میں واپس لانے کے لیے قیادت کو انہیں راضی کرنا ہوگا، اور انہیں ہٹانے کے لیے پارٹی کی جانب سے الزام تراشی کی گئی تھی۔

شیر افضل مروت نے موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ ایسے فرد کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول نہیں چلا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریوں میں اتنے کمزور ہیں کہ چھ ماہ کے بعد بھی اپنی کابینہ تشکیل نہیں دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے مزید 16 پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کس وزیراعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے، اور علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا الزام لگایا جاتا ہے، لیکن موجودہ وزیراعلیٰ اس معاملے میں بھی 10 قدم آگے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ جب تک علی امین اور بیرسٹر گوہر کو آگے نہیں لایا جاتا، پارٹی آگے نہیں جا سکتی۔

ان کے مطابق پارٹی کی ترقی اور امور کی انجام دہی کے لیے ضروری ہے کہ پارٹی میں اصل اہل اور تجربہ کار افراد کو موقع دیا جائے۔

Scroll to Top