ایبٹ آباد: گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد

ایبٹ آباد۔ گلیات میں شدید برف باری کے باعث ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انتظامیہ نے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ گلیات کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ شدید برف باری کے باعث مشکلات سے بچا جا سکے۔

مزید برآں، برف باری کے باعث یونین کونسل بیرنگلی، نگری بالا، نتھیا گلی، تاجوال پٹن کلاں، کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) اور ضلعی پولیس کی جانب سے انٹری پوائنٹس پر اقدامات جاری ہیں۔

گلیات میں موجود سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: طالبہ کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی کا سیکیورٹی انچارج معطل

Scroll to Top