طورخم بارڈر پر فائرنگ، مقامی افراد کی نقل مکانی، سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ

خیبر: پاک افغان طورخم بارڈر پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا تبادلہ گزشتہ رات بھی ہوا تھا اور آج بھی اس کا سلسلہ جاری رہا۔ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں،

 جس سے بارڈر کے اطراف کے علاقے، خصوصاً طورخم اور باچا مینہ میں رہائش پذیر لوگوں میں اضطراب پیدا ہوگیا۔

فائرنگ کی وجہ سے طورخم باچا مینہ کے رہائشیوں نے لنڈی کوتل کی طرف اپنا رخ کر لیا ہے۔ مقامی گاڑیوں کے ڈرائیورز اور اہل خانہ نے بھی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاک-افغان طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند

بچوں اور خواتین سمیت مقامی لوگ محفوظ جگہوں پر منتقل کیے جا چکے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

اس وقت طورخم بارڈر کی صورتحال نارمل نہیں ہے اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔

تاہم، فائرنگ کے تبادلے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔

Scroll to Top