متنازع ٹویٹ کا معاملہ،فاسٹ بالر نسیم شاہ کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دو کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔

نسیم شاہ نے واضح کیا ہے کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حالیہ متنازع پوسٹ ان کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تھی جو ان کے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔

انہوں نے بطور کھلاڑی اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے ضروری تبدیلیاں نافذ کر دی ہیں تاکہ آئندہ ایسا نہ ہواور اس غلط استعمال سے متاثرہ افراد سے معذرت چاہتا ہوں۔”

یاد رہے کہ پی سی بی نے نسیم شاہ کو سوشل میڈیا پالیسی اور سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر قصوروار قرار دیتے ہوئے 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ بورڈ کی تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے 27 مارچ کو جاری کردہ شوکاز نوٹس پر سماعت کے بعد یہ سخت فیصلہ سنایا۔

پی سی بی نے نہ صرف کھلاڑی پر جرمانہ کیا بلکہ ان کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی فوری طور پر بلیک لسٹ کر دیا ہے جس کے بعد وہ مستقبل میں کسی بھی کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکیں گے۔

Scroll to Top