امریکا، اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں کے بعد ایران کے شہر اصفہان میں زوردار دھماکے

ایران : مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جہاں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں کے بعد ایران کے مختلف علاقوں خصوصاً اصفہان میں شدید دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملوں میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم نقصانات کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے ایک پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔

حملوں کے بعد ایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی اطلاعات ہیں۔ مختلف ذرائع کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے، جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں دھماکوں اور نقصان کی خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی کیمیکل انڈسٹری، واٹر سپلائی سسٹم اور دیگر صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ ہماری نہیں، برطانوی وزیراعظم کا واضح مؤقف سامنے آ گیا

بعض اطلاعات میں ایک مخصوص صنعتی یونٹ کو بھی تباہ کرنے کا ذکر کیا گیا ہے، لیکن ان تمام دعوؤں کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔

عالمی برادری کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور فریقین سے تحمل اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top