گورنر خیبرپختونخوا نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

گورنر خیبرپختونخوا نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا جس میں سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں صوبے کے سکیورٹی معاملات اور دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

گزشتہ رات گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت پشاور میں ہونے والے خصوصی سکیورٹی اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی سے لاحق خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد گورنر نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا جس میں سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کونسل آف ایڈوائزرز کے ارکان، چیف سیکرٹری، قبائلی و داخلہ امور کے مشیر، انسپکٹر جنرل پولیس، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سینئر افسران سمیت حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت سیکیورٹی بارے اعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں صورتحال پُرامن رہی اور معمولات زندگی جاری رہے،اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Scroll to Top