وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات، معاشی مسائل کے حل پر اتفاق

مہوش قماس خان

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے درمیان اہم ملاقات منعقد ہوئی جو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

وزارتِ خزانہ میں آج ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے صوبے کو درپیش مختلف معاشی اور مالیاتی مسائل کے بارے میں وفاقی وزیر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے خیبر پختونخوا کے جائز مالی مسائل کے حل کے لیے وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور مجموعی ترقی کے حصول کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات باہمی ہم آہنگی اور صوبائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم رہی۔

Scroll to Top