شہزاد نوید
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 210 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔





