پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا اہم میچ بارش اور خراب موسم کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں ہونے والی تیز بارش اور آندھی کی وجہ سے اسٹیڈیم میں پانی جمع ہو گیاجس کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔
میچ آفیشلز نے کئی بار گراؤنڈ کا معائنہ کیاتاہم فیلڈ کی حالت کھیل کے قابل نہ ہونے پر میچ کو باقاعدہ طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
اس ایک پوائنٹ کے اضافے کے بعد پشاور زلمی مجموعی طور پر 3 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب، اسلام آباد یونائیٹڈ اب دو میچز کے بعد ایک پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔





