خیبرپختونخوا، صحت کے شعبے میں بھرتیوں کا نیا انقلاب،محکمہ صحت کی 2439 اسامیوں پر بھرتی مہم شروع

خیبرپختونخوا، صحت کے شعبے میں بھرتیوں کا نیا انقلاب،محکمہ صحت کی 2439 اسامیوں پر بھرتی مہم شروع

خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے محکمہ صحت نے پہلی مرتبہ اسامیاں مشتہر کرنے کی بجائے پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر بھرتی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت صوبے بھر میں 2,439 میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز کی بھرتیاں کی جائیں گی، جو پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر سنٹرز میں معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوں گی۔

محکمہ صحت نے بھرتی کے عمل کو تیز اور شفاف بنانے کے لیے ڈویژنل کمشنرز کی نگرانی میں ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے واک ان انٹرویو کا نظام متعارف کرایا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ٹائم لائن کے مطابق، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 اپریل ہے۔انٹرویوز کی تکمیل کی تاریخ 20 اپریل مقرر ہے۔سلیکشن سفارشات جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 اپریل ہے

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ بھرتی مہم صحت کے شعبے میں شفافیت اور معیار کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، اور صوبے کے تمام ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سنٹرز میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Scroll to Top