راج ناتھ سنگھ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے پہلے سوچ لینا، عاصم منیر اس بار بدلے کا آغاز کلکتہ سے کرے گا، سری نگر سے کشمیری شہری کا پیغام وائرل

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کے خلاف کشمیریوں کا غم و غصہ پھٹ پڑا ہے۔

سری نگر میں آفیسرز کالونی کے باہر سے ایک کشمیری شہری کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس نے بھارتی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

کشمیری شہری نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیر دفاع کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نے پہلگام میں نہتے کشمیریوں کا خون بہایا ہے، وہ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے پہلے سو بار سوچ لیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام پاکستان اور اس کی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سیدجنرل عاصم منیر اس بار بدلے کا آغاز سرحدوں سے نہیں بلکہ کلکتہ سے کریں گے۔

Scroll to Top