مراد سعید کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

Pakistan SCO Summit 2026

شیراز احمد شیرازی

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی کے باعث خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اس اہم نشست پر پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگاجہاں اراکینِ اسمبلی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 6 اور 7 اپریل کو جمع کروا سکیں گے۔ اس مرحلے کے بعد کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 10 اپریل کو مکمل کیا جائے گاجس کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top