ایبٹ آباد گذشتہ روز جاری رہنے والا بارش اور برفباری کا سلسلہ رک گیا پورا دن گلیات کے نشیبی علاقوں میں بارش اور صحت افزا مقامات پر سفید موتیوں کی برسات جاری رہی
گلیات کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہر سو سفیدی نے گلیات کے حسن کو نکھار دیا گزشتہ رات برفباری سے مین مری روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بندایبٹ آباد سڑکوں کی بندش سے مقامی آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی
گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ہیوی مشینری صبح سے مری روڈ پر سے برف صاف کرنے میں مصروف ایبٹ آباد گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلیات میں شدید برفباری اور راستوں کی بندش سے سیاحوں کے گلیات میں داخلے پر پابندی عائد
گلیات برفباری اور شدید موسم میں گلیات کے چھ یونین کونسلوں کے سکول 7 مارچ تک بندکر دئیے گئے ایبٹ آباد برفباری کے دوران گلیات میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی