فوری معاہدہ نہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کا تہران کو انتباہ

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے نہایت سخت اور جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے تہران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر فوری معاہدے کی طرف پیش رفت نہ کی گئی تو سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تہران اور کرج کو ملانے والے ایک اہم پل کی تباہی دکھائی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پل مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اب دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہا۔

ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو خبردار کیا کہ ایران کے پاس ابھی بھی ترقی اور استحکام کا موقع موجود ہے، مگر یہ موقع تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر تہران نے فوری طور پر کسی معاہدے کی طرف پیش رفت نہ کی تو وہ اپنے باقی ماندہ وسائل اور طاقت بھی کھو سکتا ہے۔

امریکی صدر کا اس نوعیت کی ویڈیو جاری کرنا اور اسے ایران کی مجموعی صورتحال سے جوڑنا ایک غیر معمولی اقدام ہے، جس سے عالمی سفارتی حلقوں میں بے چینی اور تشویش پیدا ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والے اب ٹیکس قوانین کے تحت آ جائیں گے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ ویڈیو اور سخت بیانات کے بعد عالمی طاقتیں ایران کے ردعمل کا انتظار کر رہی ہیں اور سفارتی سطح پر مشاورت بڑھ گئی ہے۔

یہ اقدام عالمی میڈیا اور سفارتی حلقوں میں اہم موضوع بحث بن گیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے شائع کردہ ویڈیو اور سخت بیانات نے ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کے اقدامات کو ظاہر کیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top