لکی مروت،زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں کی حالت غیرہوگئی

Pakistan SCO Summit 2026

غلام اکبر
لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کے نواحی گاؤں نار آزاد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں کی حالت غیر ہو گئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق متاثر ہونے والے تمام چھوٹے بچے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ اطلاع ملتے ہی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کھانے میں زہریلے اثرات کس وجہ سے پیدا ہوئےتاہم انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top