ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت جاری رہی تو پورے خطے کو امریکا کے لیے دوزخ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو شکست دینے کا خواب پہلے ہی دلدل میں تبدیل ہو چکا ہے اور اب جو بھی کوشش کرے گا وہ اسی میں دھنس جائے گا۔
یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر پیر تک آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا گیا تو ایران کو دوزخ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور دس روز کی دی گئی مہلت ختم ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، بڑی دھمکی دیدی
یاد رہے کہ امریکی صدر نے 8 روز قبل ایران کو توانائی کی تنصیبات پر حملے سے روکنے کے لیے مزید دس روز کی مہلت دی تھی، تاہم ان تنصیبات پر حملے مسلسل جاری ہیں اور حال ہی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔





