امن جرگے میں شرکت ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی باجوڑ پہنچ گئے

امن جرگے میں شرکت ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی باجوڑ پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہیلی کاپٹر کے ذریعے باجوڑ سکاوٹس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایم پی اے انور زیب خان اور باجوڑ کے دیگر پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کچھ دیر بعد باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے باجوڑ امن جرگے میں بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مختلف مقامی رہنما اور اہم شخصیات بھی موجود رہیں گی۔

وزیر اعلیٰ کی یہ دورہ امن و امان کے فروغ اور مقامی مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تناظر میں اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ باجوڑ کے رہائشی وزیر اعلیٰ کے دورے کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جرگے کے ذریعے مقامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Scroll to Top