مالاکنڈ: خیبر پختونخوا ضلع مالاکنڈ کے درگئی قالدرہ کے علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک دیور نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے کے تنازع پر اپنی بھابھی اور دو بھتیجیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
لیویز حکام کے مطابق واقعے کے دوران پڑوسیوں نے بتایا کہ ملزم کو یہ بات برداشت نہیں تھی کہ اس کی بھابھی اور بھتیجیاں سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنا رہی تھیں۔
اس تنازع نے خون خرابے کی شکل اختیار کر لی اور متاثرہ خاندان کے افراد موقع پر جان بحق ہو گئے۔
لیویز نے مزید بتایا کہ ملزم واقعے کے فوراً بعد فرار ہو گیا اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف محاذوں پر تفتیش اور چھاپے جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امید ہے خیبر پختونخوا حکومت فیول سبسڈی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاق کے ساتھ تعاون کرے گی، عطا تارڑ
پڑوسی اور مقامی لوگ اس دلخراش واقعے پر صدمے کا اظہار کر رہے ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
لیویز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً مقامی انتظامیہ کو دی جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔





