سینیٹ الیکشن کا غیر متوقع موڑ، پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو کاغذات جمع کرانے سے روکا،وجہ کیابنی ؟ جانئے

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ غیر متوقع طور پر پارٹی نے اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کارکن آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کے بعد منگل کے روز نامزد امیدوار اپنے کاغذات جمع کرائیں گے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی کی یہ حکمت عملی اندرونی مشاورت اور کسی بڑے سرپرائز کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔ پارٹی قیادت نے اس غیر متوقع فیصلے کے ذریعے اپنے امیدواروں اور کارکنان میں یکسوئی پیدا کرنے اور انتخابات کی تیاری کو مستحکم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top