ایران میں عوام کا جوش عروج پر، کروڑوں افراد نے لڑنے کیلئے رجسٹریشن کرا لی

تہران: ایران کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے، جو حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق تقریباً 10 روز قبل عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے ایرانی فوج میں شامل ہوں۔

اس اپیل کے بعد عوام کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا، اور مختصر مدت میں لاکھوں افراد نے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ڈیڈلائن کے جواب میں ایران کا سخت موقف سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 12 ملین (1 کروڑ 20 لاکھ) افراد رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، جس سے عوامی جوش و جذبے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں صوبہ سیستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک کے دفاع کے لیے تیار دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں شہریوں کے عزم اور جنگی تیاریوں کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

Scroll to Top