فیلڈ مارشل گفتگو آگے بڑھا رہے ہیں ، جلد اچھی خبر متوقع ہے ، سی این این

واشنگٹن: امریکی ٹی وی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امن مشن کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدےکے لیے مذاکرات آگے بڑھا رہے ہیں اور جلد اچھی خبر متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران دونوں جانب سے آج رات ہی کسی ممکنہ ڈیل کا امکان ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی توقع ہے۔

سی این این کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی درخواست کے بعد مذاکرات میں شدت آئی ہے اور اچھے نتائج کے سامنے آنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی عالمی سطح پر پاکستان کی امن کوششوں کو نمایاں کرتی ہے اور یہ اقدامات خطے میں دیرپا امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی امن کوششیں ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر دھوم مچ گئی

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی قیادت جلد ہی عوام اور عالمی برادری کے لیے مثبت خبریں جاری کر سکتی ہے، جس سے کشیدگی میں کمی اور سفارتی تعلقات میں بہتری متوقع ہے۔

سی این این کے مطابق آج رات جنگ بندی معاہدہ ہونے کا قومی اور بین الاقوامی امکان بہت زیادہ ہے، اور فیلڈ مارشل کی ثالثی کی کوششیں اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Scroll to Top