پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہےجسے ماہرین خطے میں کشیدگی کم ہونے کا براہ راست نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 97 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہےجبکہ برینٹ کروڈ آئلبھی گھٹ کر 95 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔
ایران جنگ شروع ہونے سے قبل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 80ڈالر فی بیرل تھی جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 85ڈالر فی بیرل تھی۔
ماہرین کے مطابق اس بڑی کمی کی اہم وجہ پاکستان کی سفارتی مداخلت ہے، جس کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی فضا پیدا ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈیڈ لائن میں توسیع اور مذاکرات کی پیشکش کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران دونوں نے قبول کرلیا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کھلنے کی امید نے بھی تیل کی سپلائی کے خدشات کو کم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور کے علاقے متنی میں افسوسناک واقعہ
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی اور عالمی معیشت میں استحکام دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
پاکستان کی اس پیش رفت کو خطے میں امن اور معاشی بہتری کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔





