جنگ بندی کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں، تمام فریقین دو ہفتے تک تحمل کا مظاہرہ کریں، وزیراعظم

جنگ بندی کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں، تمام فریقین دو ہفتے تک تحمل کا مظاہرہ کریں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے تنازع والے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کچھ مقامات سے فائر بندی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں جو جاری امن عمل کے جذبے کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

انہوں نے تمام فریقین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ طے شدہ معاہدے کے مطابق دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا مکمل احترام کریں تاکہ سفارت کاری کو تنازع کے پرامن حل کے لیے مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت تحمل اور تعاون ہی پائیدار امن کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان یہ جنگ بندی وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک سفارتی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کے باعث گزشتہ رات دونوں ملکوں کے درمیان دو ہفتوں کے لیے فائر بندی پر اتفاق ہوا تھا۔

Scroll to Top