خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے

Pakistan SCO Summit 2026

محمد اعجاز آفریدی
خیبرپختونخوا حکومت نے 3 اعلی افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردئیے۔

اس سلسلے میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا جاری کر دیا، جس کے تحت متعدد اہم عہدوں پر فوری طور پر تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے افسر ظہیر شاہ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ریٹائرڈ لیفٹیننٹ عامر سلطان ترین کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا پرنسپل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ اس عہدے پر محمد عابد مجید کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گریڈ 20 کے پی ایم ایس افسر شریف حسین کو سیکرٹری زکواة، عشر، سوشل ویلفیئر و ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top