چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور وہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست رہے ہیں۔
گوگل دستاویزات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے تناظر میں ان سے متعلق معلومات کی تلاش میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
علاقائی اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث صارفین فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں بڑے پیمانے پر سرچ کر رہے ہیں۔
گوگل ڈیٹا رپورٹ کرتا ہے کہ بین الاقوامی مبصرین اور عوام کی جانب سے ان کی شخصیت اور موجودہ سفارتی عمل میں ان کے کردار کے حوالے سے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اسی تناظر میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے متعلق سرچز میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جے ڈی وینس کی پاکستان آمد اور یہاں جاری اہم سفارتی مذاکرات کے حوالے سے لوگ انٹرنیٹ پر معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہیں، جس کی وجہ سے ان کا نام بھی ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل ہے۔





