ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہدا قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی: ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہدا قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، 61 سال قبل پاک فوج اور پاکستانی قوم نے رات کی تاریکی میں حملہ آور ہونے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

جنگِ ستمبر 1965 کے شہدا اور غازیوں کی یاد میں یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں پاکستان ایئر فورس کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں ایئر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، ایئر وائس مارشل حسن فیصل مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے مزارِ قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یومِ دفاع: پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ایئر وائس مارشل حسن فیصل

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر ہمیشہ پوری اتری اور ہر مشکل کی گھڑی میں اپنی خدمات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

ایئر وائس مارشل حسن فیصل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جبکہ سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں جدید ترین نظام کی شمولیت سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top