کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر صبح سویرے افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

چارسدہ، شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں

Pakistan SCO Summit 2026

الف خان شیرپاؤ
چارسدہ کے علاقے رجڑ بائی پاس پر بارات کی گاڑی کو پیش آنے والے المناک حادثے نے شادی والے گھر کو ماتم کدہ بنا دیا ہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بارات شیرو جنگی سے واپس اخون ڈھیری جا رہی تھی کہ دولہا اور دولہن کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

اس المناک واقعے کے نتیجے میں دولہا کی ماں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دولہا اور دولہن سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top